فلسطین میں ماہِ رمضان میں طلاق دینے پر پابندی کیوں؟

معلوماتِ عامہ کے حوالے سے سرگرم انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق فلسطین میں ماہِ رمضان میں طلاق پر پابندی ہے۔
تحقیق کے مطابق فلسطین کے جج نے ماہِ رمضان میں طلاق دینے پر مکمل طور پر پابندی لگائی ہے۔ جج نے پابندی لگاتے وقت دلیل کے طور پر کہا ہے کہ لوگ بھوک کی حالت میں فیصلہ کرتے وقت جلد بازی سے کام لیتے ہیں، اس لیے کسی میاں کو ماہِ رمضان میں طلاق دینے جب کہ بیوی کو لینے کے عمل پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔