بہتر نیند کے لیے بہترین مشورہ

ڈاکٹر فاروق احمد انصاری اپنی ایک تحقیق کی بنا پر کہتے ہیں کہ رات کو کھانا کھاتے ہی سوجانے کا مطلب ہے کہ سینے میں جلن اور بے خوابی سے آپ کی نیند ہچکولے لیتی رہے گی۔ اسی طرح خالی پیٹ بھی نہ سوئیں۔ بہتر یہی ہے کہ نیند کے اوقات سے ڈیڑھ دو گھنٹے پہلے کھانا کھالیں۔ اس طرح پھر آپ پُرسکون نیند کے مزے لوٹیں گے۔