منھ کی بدبو سے پریشان ہیں، تو یہ طریقۂ علاج اپنائیں

ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان پوری دنیا میں غذا سے علاج کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ منھ سے بدبو آنے کے حوالے سے وہ کہتے ہیں: ’’تازہ پانی میں لیموں نچوڑ کر غرارے کرنے سے منھ کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ تازہ پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے بھی منھ کی بدبو دور ہونے میں مدد ملتی ہے۔‘‘
یہ نسخہ ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان کی تحقیق کا نچوڑ ہے جو انہوں نے اپنی ہندی کتاب کیا کھائیں اور کیوں؟ میں درج کیا ہے ۔ مذکورہ کتاب کا اردو ترجمہ ’’کارآمد گھریلو غذائی نسخے ‘‘ کے نام سے صبا رشید کرچکی ہیں۔ آج کا نسخہ اس کتاب کے صفحہ نمبر 165سے لیا گیا ہے۔