کچی پیاز کا استعمال ماؤں کا دودھ بڑھاتا ہے، تحقیق

جن ماؤں کا دودھ کم ہوتا ہے، ان کے لیے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان علاج بالغذا کچھ یوں تجویز کرتے ہیں: ’’کھانے کے ساتھ کچے پیاز کا استعمال زیادہ مقدار میں کرنے سے ماؤں کا دودھ بڑھتا ہے۔‘‘ یہ نسخہ ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان کی تحقیق کا نچوڑ ہے جو انہوں نے اپنی ہندی کتاب "کیا کھائیں اور کیوں؟” میں درج کیا ہے۔ مذکورہ کتاب کا ترجمہ صبا رشید اردو میں ’’کارآمد گھریلو غذائی نسخے ‘‘ کے نام سے کرچکی ہیں۔ آج کا نسخہ اس کتاب کے صفحہ نمبر 151 پر درج ہے۔