سیدہ اقصیٰ ہاشمی کتاب ’’زبیدہ آپا کے گھریلو ٹوٹکے‘‘ کے صفحہ نمبر 39پر لکھتی ہیں: ’’ اگر آپ مہندی کا رنگ تیز کرنا چاہتے ہیں، تو تھوڑی سی املی لے کر تھوڑے سے پانی میں بھگودیں اور پھر املی کوپانی میں مل دیں۔ پھر اسے باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اس کے بعد اس چھنے ہوئے املی کے پانی میں مہندی کو گھول کر دس منٹ بعد لگائیں، تو اس کا رنگ بہت گہرا ہوگا۔‘‘
