اچار کی پائیداری کا گھریلو ٹوٹکا

سیدہ اقصیٰ شاہ اپنی کتاب ’’زبیدہ آپا کے گھریلو ٹوٹکے‘‘ کے صفحہ 18 پر لکھتی ہیں: ’’موسم گرما میں اچار کو خراب ہونے سے بچانے کا آسان نسخہ یہ ہے کہ اچار کے مرتبان میں چمچہ نہ چھوڑیں۔ اس کے علاوہ لیموں کا رس یا سرکہ بھی شامل کرلیں، تو اچار زیادہ عرصہ تک قابل استعمال رہے گا۔‘‘