آج کل اینڈرائڈ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہر وقت موبائل فون کے سکرین پر نظر ٹکی رہتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کا دُکھناایک عام سی بات ہے۔ نتیجتاً آنکھوں کی روشنی بھی متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس حوالہ سے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی تحقیقی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ کے صفحہ نمبر 171 پر رقم کرتے ہیں: ’’پیاز کے رس کو آنکھوں میں ڈالتے رہنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال کریں۔‘‘
نوٹ: یہ تحریر مفادِ عامہ کے پیشِ نظر شائع کی جا رہی ہے ۔ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔