ٹانسلز (tonsillitis) ہمیشہ تکلف دہ درد کا باعث ہوتے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب "کیا کھائیں اور کیوں؟” میں "ٹانسلز” کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے ایک آسان گھریلو نسخہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں: "گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سے ٹانسل، گلے میں درد اور سوجن میں فائدہ پہنچتا ہے۔ ٹانسل میں جب تک درد ہو، روزانہ غرارے کرتا رہنا چاہیے۔”