نئی جگہ سوتے وقت نیند کیوں نہیں آتی؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو اپنے گھر یا بستر سے دور کسی نئی جگہ سوتے وقت نیند کیوں نہیں آتی؟
اس کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں مگر معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق کسی نئی جگہ سوتے وقت آدھا دماغ قدرتی طور پر جاگتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیشتر لوگ کروٹ پر کروٹ بدلتے رہتے ہیں اور نیند ان سے کوسوں دور ہوتی ہے۔

دوسری طرف "roopkarma.com” کی تحقیق اس گتھی کو مزید کچھ یوں سلجھاتی ہے کہ "جب لوگ کسی نئی جگہ جاتے ہیں، تو دماغ کا بایاں حصہ کسی خطرے سے آگاہی کے لیے مسلسل خبردار رہتا ہے اور جب لوگ رات میں سوتے ہیں، تو دماغ پوری طرح نیند کے اثرات میں نہیں جا پاتا اور ذرا سی آہٹ یا پھر ہلکی سے آواز اسے نیند سے بیدار کر دیتی ہے۔”