جانتے ہیں سب سے بہترین دوا کون سی ہے؟

ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان کی ہندی سے ترجمہ شدہ کتاب "کار آمد گھریلو غذائی نسخے” کے صفحہ نمبر 18 پر درج ہے کہ "ہنسنا سب سے بہترین دوا ہے۔ ہنسنے سے پیٹ کے پٹھوں کو قوت ملتی ہے۔ اس سے خون کا دورہ تیز ہوتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہنسنے سے جسم کی ایک طرح سے ورزش بھی ہو جاتی ہے۔”

ڈاکٹر گنیش کے دعویٰ کو اس بات سے بھی زیادہ تقویت ملتی ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں ہر قسم کی ادویہ چھوڑ کر آج کل سب سے زیادہ "Laughing therapy” یعنی ہنسانے کے عمل سے علاج کا رواج ہے۔ لافنگ تھراپی جاپان کا سب سے مقبول ذریعۂ علاج ہے۔