بعض لوگ کپڑوں پر چیونگم چپکنے سے پریشان رہتے ہیں اور اسے پھر کپڑوں سے ہٹا نہیں سکتے۔ اس کے لیے ایک آسان گھریلو ٹوٹکا آزما کر دیکھیں۔ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
جب بھی چیونگم کو کپڑوں کے کسی حصہ پر چپکا ہوا دیکھیں، تو اسے کپڑے سے ہٹانے کے لیے دو کام کیے جائیں۔ یا تو کپڑے کے اس حصہ پر برف کا ٹکڑا رکھ لیں، جس سے چیونگم سخت ہوجائے گا۔ سخت ہونے کے بعد اسے باآسانی کھرچ کر کپڑے سے دور کریں۔
یا پھر چیونگم لگے کپڑے کو فریزر میں رکھیں۔ اس طرح بھی چیونگم سخت ہوجائے گا اور کھرچنے سے باآسانی کپڑوں سے دور ہوجائے گا۔