شہد کے اتنے فائدے ہیں کہ انہیں لکھتے لکھتے عمر بیت جائے گی۔ سرِ دست اس کا ایک بہت اہم فائدہ نذرِ قارئین ہے:
اگر کھانسی دائمی صورت اختیار کر لے اور کوئی بھی ایلوپیتھک یا ہومیوپیتھک دوا کارگر نہ ہو، تو گرم پانی میں شہد ملا کر پینا اپنا معمول بنا لیں۔ کھانستے وقت اِفاقہ ہوجاتا ہے۔
نوٹ: یہ تحریر مفادِ عامہ کی بنیاد پر شائع کی جا رہی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس حوالہ سے قارئین اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔