دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کا نسخہ

اگر آپ کو دانتوں کی پیلاہٹ کی شکایت ہے اور کوئی نسخہ کارگر ثابت نہیں ہو رہا، تو پریشان ہونا چھوڑئیے اور ایک آسان مگر آزمودہ گھریلو نسخہ آزمائیے۔ آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔
نسخہ کچھ یوں ہے کہ لونگ کے تیل کے چند قطرے ٹوتھ برش پر ڈال دیں اور اسے دانتوں پر یوں برش کریں جس طرح آپ صبح اٹھنے کے بعد کرتے ہیں۔ ہفتہ میں کم از کم ایک بار یہ مشق دہرانے سے آپ کے دانت صاف ستھرا اور چمکدار بن جائیں گے۔