سرورِ کائناتؐ، غیر مسلم مشاہیر کی نظر میں

کسی نے حضرت عائشہ صدیقہؓ سے حضور پاکؐ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا، تو حضرت عائشہ صدیقہؓ نے جواب میں فرمایا کہ کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟ جو کچھ قرآن کریم میں ہے، وہی آپؐ کے اخلاق ہیں۔ آنحضرتؐ کی ذات بابرکات، رحمت اور ہدایت کا سرچشمہ اور اخلاق کا منبع تھی۔ آپؐ خاتم النبین اور رحمت اللعالمین ہیں۔ آپؐ قرآن کریم کے عملی تفسیر تھے۔ اس بات کا ثبوت آپؐ نے اپنے عمل اور کردار سے دیا۔ یہی وجہ ہے کہ غیر مفکرین و مشاہیر بھی آپؐ کے حسن سیرت اور کردار کے معترف ہیں۔ ذیل میں چند غیر مسلم مشاہیر کے حضورؐ کے حسن عمل و کردار سے متعلق اقوال نذرِ قارئین ہیں۔
محمدؐ ایک عظیم ہستی اور صحیح معنوں میں انسانیت کا نجات دہندہ ہیں۔ (جارج برنارڈشا)
روئے زمین پر محمدؐ جیسا صاحب بصیرت انسان کوئی دوسرا دکھائی نہیں دیتا۔ (لین پول)
محمدؐ سے بڑا انسان اور انسان نواز دنیا کبھی پیدا نہ کرسکے گی۔ (والٹیئر)
محمدؐ کا طرزِ عمل، اخلاقِ انسانی کا حیرت انگیز کارنامہ ہے اور ہم یہ یقین کرنے پر مجبور ہیں کہ آپؐ کی تعلیمات خالص سچائی پر مبنی ہیں۔ (ٹالسٹائی)
عربوں کو درسِ اتحاد؟ یہ محمدؐ ہی کا کارنامہ ہے۔ (ایک اور جگہ) محمد الرسول اللہ بے شک سب سے کامیاب انسان تھے جب حضرت عیسیٰ ؑ طویل مدت میں اپنی اُمت کو راہِ راست پر نہ لاسکے اور محمدؐ نے یہ کام صرف تیئس سال میں کردیا۔ (نپولین بونا پارٹ)
انسانی وجود کو جو مقام حاصل ہوا، وہ محمدؐ کی تعلیمات سے پہلے کبھی بنی نوع انسان کو حاصل نہ ہوسکا۔ (ایس پی سکاٹ)
محمدؐ، مساوات، انسانی اُخوت کے علم بردار اور خدا کے سچے رسول ہیں۔ (سوامی ودِیکانند)
محمدؐ کا ظہور بنی نوع انسان کے لیے رحمت ہے۔ (مانگ تونگ بدھی)
محمدؐاپنی قوم میں روشن مثال تھے۔ آپؐ کا کردار اُجلا اور بے داغ تھا۔ (ڈاکٹر گستاف)
محمدؐ نے نسلِ انسانی پر جو اثر ڈالا کسی اور نہ نہیں ڈالا۔ آپؐ کے اندر وہ اوصاف موجود تھیں جن سے سلطنتوں کی تقدیریں بدل جاتی ہیں۔ (جان ویلئم ڈریپرا)
محمدؐ بعثت سے قبل بھی اندھیرے میں روشنی کی مینار کی طرح ہمیں دکھائی دیتے ہیں۔ (مسز اینی سنٹ)
محمدؐ نے تاریخ میں پہلی بار لوگوں کو خون، رنگ، نسل، قبیلہ اور ذات کی بجائے دین فطرت پر جمع کیا۔ (سرویلئم بگنٹ، ایک انگریز مفکر)
محمدؐ ایک بہت بڑے انسان اور ایک بہت بڑے مذہب کے بانی ہیں جن کی زندگی کا ہر پہلو انسان کے لیے روشنی کا مینار ہے۔ (پنڈت سام گوبند رام)
محمد الرسول اللہ کو سچا ماننے میں مجھے ذرا بھی تامل نہیں۔ (لینن)

…………………………………………….

لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔