کپڑوں کا رنگ برقرار رکھنے کا آزمودہ نسخہ

بعض خواتین کو یہ شکایت رہتی ہے کہ کپڑے دھونے سے اکثر ان کا رنگ اُتر جاتا ہے۔
اب ایسی خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت بالکل نہیں۔ پریشان ہونا چھوڑیں اور ایک آسان سا نسخہ آزمائیں۔
جب بھی کپڑے دھونے ہوں، تو پہلے انہیں الٹا کیجئے اور اس کے بعد دھوئیے۔ دھونے کے بعد کپڑوں کو اسی طرح الٹا سکھانے کی کوشش کریں۔ کپڑوں کا رنگ بالکل محفوظ رہے گا۔