ترجمہ و تحقیق: Alina Gul
’’ایف سکاٹ فٹز جیرالڈ‘‘ (F. Scott Fitzgerald) نے اپنی بیوی کی ڈائری چوری کی۔ اُس کے الفاظ کو اپنے نام سے شائع کیا۔ پھر اُس کی کتاب کو بند کروادیا۔ وہ ایک جلتے ہوئے ہسپتال میں کمرے میں مقفل دم توڑ گئی۔
’’زیلڈا سائرے فٹز جیرالڈ‘‘ (Zelda Fitzgerald) سنہ 1900ء میں پیدا ہوئی۔ وہ ایک مشہور سماجی شخصیت، مصنفہ اور فن کارہ تھی۔ اُس نے 1920ء میں ’’ایف سکاٹ فٹز جیرالڈ‘‘ سے شادی کی، جو ناول ’’دی گریٹ گیٹسبی‘‘ (The Great Gatsby) کے مصنف تھے۔
’’فٹز جیرالڈ‘‘ نے زیلڈا کی اجازت کے بغیر اُس کی ڈائریوں اور خطوط سے مواد لیا اور اپنے ناولوں میں نقل کر کے اپنے نام سے شائع کیا۔اُس نے زیلڈا سے کہا کہ اگر اُس کا کام فٹز جیرالڈ کے نام سے شائع ہو، تو زیادہ شہرت اور پیسا کمائے گا۔
دونوں کا ازدواجی تعلق ناکام رہا ۔ زیلڈا کی صحت پر اس کا بہت برااثر پڑا ۔ اُسے اپریل 1930ء میں نروس بریک ڈاؤن ہوا اور سوئس سائکاٹرسٹ کلینک میں داخل کر دیا گیا۔اُسے ’’شیزوفرنیا‘‘ (Schizophrenia) کی بیماری تشخیص ہوئی، جب کہ اُس کی بیماری کی علامات ’’بائی پولر ڈس آرڈر‘‘ (Bipolar Disorder) سے مشابہ تھیں، لیکن 1930ء میں ’’مشکل‘‘ عورتوں کو نفسیاتی اداروں میں داخل کرنے اور قابو کرنے کے لیے یہی مستند طریقہ تھا۔
ہسپتال میں زیلڈا نے اپنا سوانحی ناول ’’سیو می دی والٹز‘‘ (Save Me the Waltz) لکھا اور فٹز جیرالڈ کو بتائے بغیر پبلشر کو بھیجا، جس پر فٹز جیرالڈ بہت غصہ ہوا۔ کیوں کہ اُس نے یہ مواد اپنے ناول ’’ٹینڈر از دی نائٹ‘‘ (Tender Is the Night) کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھ۔
فٹز جیرالڈ نے زیلڈا پر ڈاکٹروں کے ذریعے دباو ڈالا کہ وہ اپنی کتاب میں ترامیم کرے۔ مجبوراً زیلڈا کو ماننا پڑا۔ کیوں کہ باہر کی دنیا تک اُس کی رسائی ڈاکٹروں کے مرہونِ منت تھی۔ زیلڈا کا ناول پبلش ہوا، لیکن کام یابی حاصل نہ کر سکا۔
دو سال بعد سکاٹ فٹز جیرالڈ کا ناول ’’ٹینڈر از دی نائٹ‘‘ شائع ہوا جو ایک ذہین نفسیاتی بیمار عورت کی زندگی پر مبنی تھا۔ایک بار پھر فٹز جیرالڈ نے زیلڈا کو استعمال کیا، زیلڈا کے درد اور ہسپتال کی تکلیف دہ زندگی کو اپنے فن کے لیے۔
مارچ 1948ء کو ہسپتال کی عمارت میں آگ لگنے سے زیلڈا جل کر دم توڑ گئی۔ آج لوگ سکاٹ فٹز جیرالڈ کو جانتے ہیں، زیلڈا کو کوئی نہیں جانتا، جو ایک ذہین مصنفہ اور مصورہ تھی۔ سب لوگ اسے ایف سکاٹ فٹز جیرالڈ کی ’’پاگل بیوی‘‘کے طور پر جانتے ہیں۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔










