سوات کے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی (زین بلڈنگ ڈیزائنر اینڈ کنسٹرکشن کمپنی) کے مالک کشور علی (بلڈنگ ڈیزائنر) نے مدیر لفظونہ ڈاٹ کام کو کال کرتے ہوئے کہا کہ محمد ہلال کی 27 جون 2025ء کی کارکردگی نے اُنھیں بہت متاثر کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ محمد ہلال اُنھیں شرفِ ملاقات بخشیں۔
کشور علی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ محمد ہلال کی خدمات کے اعتراف میں اُن کے لیے توصیفی سند کے ساتھ، شیلڈ اور حسبِ توفیق ایک حقیر سا انعام دیں۔
کشور علی نے یہ بھی کہا کہ اُنھیں تعجب ہے کہ ایک ایسے خدائی خدمت گار کو اب تک حکومت کی طرف سے کیوں کوئی سول اعزاز نہیں دیا گیا؟ ’’ہم حکومت میں نہیں، اس لیے کوئی بڑا انعام نہیں دے سکتے، مگر سوات کے اس بیٹے (محمد ہلال) کی اپنی استطاعت کے مطابق خدمت ضرور کریں گے۔‘‘
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔










