قراۃ العین طاہرہ کی فارسی غزل مع اُردو ترجمہ

Ahmad Bilal

انتخاب: احمد بلال
گربتو افتدم نظر چہرہ بہ چہرہ روبرو
شرح وہم غم تورا نکتہ بہ نکتہ، مو بہ مو
یعنی، اگر مجھے تیرے رو بہ رو ہونے اور آمنے سامنے آنے کا موقع ملے، تو مَیں تیرا غم نکتہ بہ نکتہ اور ہو بہ ہو بیان کروں۔
از پئے دیدن رخت، ہمچو صبا فتادہ اَم
خانہ بہ خانہ، در بہ در، کوچہ بہ کوچہ، کو بہ کو
یعنی، مَیں تیرے چہرے کے دیدار کے لیے بادِ صبا کی مانندِ گھر گھر، در در اور کوچہ کوچہ پھرتی ہوں۔
می رود از فراق تو خون دل از دو دیدہ اَم
دجلہ بہ دجلہ، یم بہ یم، چشمہ بہ چشمہ، جو بہ جو
یعنی، تیرے ہجر و فراق میں میری آنکھوں سے دجلہ دجلہ، دریا دریا، چشمہ چشمہ اور نہر نہر خون بہہ رہا ہے۔
دور دھان تنگ تو، عارض عنبرین خطت
غنچہ بہ غنچہ ، گل بہ گل ، لالہ بہ لالہ ، بو بہ بو
یعنی، تیرے تنگ دہن کے دائرے، تیرے عارض اور تیرے عنبریں خط کی مثال غنچے، گلاب کے پھول اور خوش بو کی سی ہے۔
ابرو چشم و خال تو، صید نمودہ مرغ دل
طبع بہ طبع، دل بہ دل، مہر بہ مہر، خو بہ خو
یعنی، تیرے آبرو، آنکھ اور خال نے مزاجِ محبت اور خوخصلت سے میرے مرغِ دل کو شکار کر لیا ہے۔
مہر تورا دل خزیں بافتہ برقماش جاں
رشتہ بہ رشتہ، نخ بہ نخ، تار بہ تار، پو بہ پو
یعنی، میرے غم زدہ دل نے تیرے عشق کو جان کے تانے بانے میں بُن لیا ہے۔
در دل خویش طاہرہؔ گشت و ندید جز تورا
صفحہ بہ صفحہ، لا بہ لا، پردہ بہ پردہ، تو بہ تو
یعنی طاہرہؔ نے اپنی کتابِ دل کا ایک ایک صفحہ، ایک ایک تہہ اور ایک ایک پردہ دیکھ لیا…… لیکن وہاں تیرے عشق کے بغیر کچھ بھی نہیں پایا۔
(مترجم: نامعلوم)
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے