’’مَیں نے سیکھا ہے کہ……!‘‘

Romania Noor

تحریر: رومانیہ نور
مَیں نے سیکھا ہے کہ دنیا کا بہترین تدریسی مقام ایک بزرگ کے قدموں میں ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ جب آپ محبت میں مبتلا ہوتے ہیں، تو یہ ظاہر ہوتا ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ بچے کو اپنی بانہوں میں سلانا دنیا کے سب سے پُرسکون احساسات میں سے ایک ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ مہربان ہونا صحیح ہونے سے زیادہ اہم ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ آپ کو کسی بچے کے تحفے کو کبھی نہ نہیں کہنا چاہیے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ جب مَیں کسی اور طریقے سے اُس کی مدد کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہوں، تو مَیں ہمیشہ کسی کے لیے دعا کرسکتا ہوں۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی زندگی آپ سے کتنی ہی سنجیدگی کا تقاضا کرے، ہر ایک کو ایک ایسے دوست کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے ساتھ وہ شغل کرے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ بعض اوقات انسان کو بس تھامنے کے لیے ہاتھ اور سمجھنے کے لیے دل کی ضرورت ہوتی ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ زندگی ٹوائلٹ پیپر کے رول کی طرح ہے۔ یہ اختتام کے جتنا قریب آتا ہے، اُتنی ہی تیزی سے جاتا ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ یہ روزانہ کے وہ چھوٹے چھوٹے واقعات ہیں، جو زندگی کو بہت شان دار بنا دیتے ہیں۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ ہر شخص کے سخت خول کے نیچے وہ چھپا ہے، جو تعریف اور پیار چاہتا ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ حقائق کو نظر انداز کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ جب آپ کسی کا ساتھ ملنے کی تمنا رکھتے ہیں، تو آپ اس شخص کو صرف اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپ کا دل دُکھائے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ وقت نہیں، محبت تمام زخم بھر دیتی ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ شخصی بالغ نظری کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ مَیں خود سے زیادہ ذہین لوگوں سے گھرا رہوں۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ آپ جس سے بھی ملتے ہیں، وہ مسکراہٹ کے ساتھ خوش آمدید کہے جانے کا مستحق ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ کوئی بھی اس وقت تک کامل نہیں ہوتا، جب تک آپ اُس سے محبت نہ کریں۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ زندگی مشکل ہے، لیکن مَیں مشکل تر ہوں۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ مواقع کبھی ضائع نہیں ہوتے۔ جو آپ سے چھوٹ گئے، اُنھیں کوئی اور لے اُڑے گا۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ جب آپ تلخی کو پالیں گے، تو خوشی کسی اور کی گود میں ہوگی۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ اپنی بات کو نرم و ملائم رکھیے۔ کیوں کہ پلٹ کر کل اُنھیں الفاظ سے واسطہ پڑسکتا ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ مسکراہٹ آپ کی شکل کو بہتر بنانے کا ایک سستا طریقہ ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ جب آپ کا نوزائیدہ پوتا/ پوتی آپ کی چھوٹی انگلی کو اپنی چھوٹی سی مٹھی میں جکڑتا ہے، تو آپ کو زندگی کی لت لگ جاتی ہے۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ ہر کوئی پہاڑ کی چوٹی پر رہنا چاہتا ہے، لیکن تمام خوشی اور ترقی اُس وقت ہوتی ہے، جب آپ اُس پر چڑھ رہے ہوں۔
مَیں نے سیکھا ہے کہ مجھے کام کرنے کے لیے جتنا کم وقت ملے گا، مَیں اُتنا ہی زیادہ کام کروں گا۔
(امریکی ریڈیو اور ٹی وی لکھاری "Andy Rooney” کی ایک شاہ کار تحریر کا ترجمہ)
 ……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے