چند مفید موبائل ایپس

Blogger Rohail Akbar

دنیا میں ترقی اتنی تیزی سے ہو رہی ہے کہ ہماری سوچ سے بھی باہر ہے۔ اس وقت ’’آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘‘ (اے آئی) اپنے عروج پر ہے۔ دنیا کی ترقی تو ایک طرف، ہمیں تو اپنے موبائل کیمرے کا بھی فنکشن نہیں آتا۔ ہم میں سے ڈھیر سارے لوگ کیمرے کے سسٹم کو صرف اتنا ہی جانتے ہیں کہ تصویر بنا لی، یا ویڈیو۔ اس سے آگے ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ آج موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل کے کیمرے کی اِفادیت پر بحث کرتے ہیں۔ایسے ایپس ہیں، جو آپ ’’پلے سٹور‘‘ سے اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کرسکتے ہیں۔
٭ گوگل ٹرانسلیٹ (Google Translate):۔ آپ اسے انسٹال کریں۔ زبان کی سیٹنگ کریں۔ اس کے اندر کیمرہ کے نشان کو کلک کریں۔ پھر اس کیمرہ کو گھر میں کہیں بھی لکھی ہوئی انگریزی یا اُردو پر لے جائیں، وہ آپ کوایک سیکنڈ میں اُردو یا انگلش میں ترجمہ کرکے دکھا دے گا۔
٭ فوٹو میتھ (Photomath):۔ اسے انسٹال کریں۔ کاغذ پر پن سے ریاضی کا کوئی بھی مشکل یا آسان سوال لکھیں۔ کیمرہ اس لائین کے اوپر لے جائیں۔ یہ اُسے فوکس اور سکین کرکے آپ کو سیکنڈوں میں جواب دکھا دے گا۔
٭ آئی پی ویب کیم (IP Webcam):۔اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو خفیہ یا سیکورٹی کیمرہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کو اوپن کریں۔ اس کے اندر سے ایپ کا آئی پی ایڈریس نوٹ کریں۔ اُس آئی پی ایڈریس کو اپنے کمپیوٹر یا دوسرے موبائل کے براؤزر میں ڈالیں۔ اب جو مناظر آپ کا پہلا کیمرہ دکھائے گا، وہی آپ کا ڈسک ٹاپ یا دوسرا موبائل دکھائے گا۔
٭ کروک کیچر، اینٹی تھیفٹ (CrookCatcher, Anti-Theft):۔ یہ سب سے زبردست ایپ ہے۔ اگر آپ کا موبائل کہیں گم یا چوری ہوجائے۔چور جب اسے یوز کرنے کے لیے موبائل کا سیکورٹی پن یا پیٹرن غلط لگائے گا، تو یہ سافٹ وئیر اپنا کام شروع کردے گا۔ یہ موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اُس چور کی تصویر بنالے گا۔ پھر اس تصویر اور لوکیشن کو آپ کے دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دے گا۔
٭ سکیم سکینر، فون پی ڈی ایف کرئیٹر(CamScanner, Phone PDF Maker):۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی لائبریری میں موجود کسی بھی چھوٹی یا بڑی کتاب کو منٹوں میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے کیمرہ آن کریں، جس صفحہ کو تبدیل کرنا ہے، اُسے فوکس کرکے تصویر لیں اور پی ڈی ایف میں بدل لیں۔
قارئین! ان پانچ ایپس کی ہمیں ہر وقت ضرورت رہتی ہے، لیکن ہمیں علم ہی نہیں اور بعض اوقات ان چیزوں کے لیے ہمیں کسی آئی ٹی ماہر کے پاس جانا پڑتا ہے اور اس مفت کے کام کے پیسے دینا پڑتے ہیں۔ آگے سے وہ بندہ بھی ہمیں نہیں سمجھاتا کہ بھئی، یہ کام آپ خود بھی کرسکتے ہیں۔ اس لیے کہ وہ بھی علم بانٹنے کے معاملہ میں کنجوس ہے۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے