سردیوں میں خشک جلد کا مسئلہ سب کے ساتھ رہتا ہے۔ خشک جلد کے لئے اکثر امپورٹیڈ کریم اور دیگر ادویہ کا استعمال کیا جاتا ہے، مگر یہاں ہم آپ کو ایک آسان سا گھریلو نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دینا چاہیں گے، جس سے آپ اپنی خشک جلد کو باآسانی نرم و ملائم بنا سکتے ہیں۔
خشک جلد سے چھٹکارا پانے کے لئے ایک انڈے کی زردی میں چند قطرے لیموں کا رس اور چند قطرے زیتون کا تیل ملائیں۔ تھوڑی دیر بعد اس کو اپنے چہرے پر کم از کم اُس وقت تک لگا رہنے دیں، جب تک یہ محلول خشک نہ ہو جائے۔ بعد میں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
یہ نسخہ آزمانے سے آپ کو ایک ہفتہ کے اندر اندر احساس ہوجائے گا کہ یہ کتنا کارگر ہے۔