سواتے ککوڑے

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

اس تصویر میں نظر آنے والی چائے اور ’’ککوڑی‘‘ دراصل آرزو مند ہوٹل تاج چوک کی ہیں۔ یہ تصویر فروری 2023ء کو اُتاری گئی ہے۔
ان کو آپ میٹھی روٹی سمجھ لیں۔ یہاں سوات میں ہم انھیں ’’سواتی ککوڑی‘‘ کہتے ہیں۔
سواتے ککوڑے دراصل آٹے، چینی (یا گُڑ)، گھی اور انڈوں کے مکسچر سے بنتا ہے۔ میری ماں جن کی پیدایش 1961ء ہے، کہتی ہیں کہ ’’جو دُلھن شادی کی رات میاں کے ہاں آتی، تو اپنے ساتھ جہیز کی اشیا کے ساتھ 200، 300 یا اس سے بھی زیادہ تعداد میں ’’ککوڑی‘‘ لاتی، جو سب سے پہلے گھر میں موجود نندوں میں تقسیم ہوتیں۔ اس کے بعد ان پر گھر کے افراد اور عزیز و اقارب کا حق ہوتا اور سب آخر میں محلے داروں کی باری آتی۔ اس طرح شادی کے بعد جب بھی دلھن میکے سے واپس سسرال آیا کرتی، تب بھی ککوڑی ساتھ لاتی۔‘‘
(اگر یہ تصویر اچھے ریزولوشن میں درکار ہو، تو ہمارے ایڈیٹر سے ان کے ای میل پتے amjadalisahaab@gmail.com پر رابطہ فرمائیں، شکریہ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے