ٹھنڈ اور بخار کے لئے روسی ٹوٹکا

اگر آپ کو بخار لگ جائے اور ٹھنڈ کی کیفیت ہو، تو کیوں نہ دوا کی جگہ ایک روسی آزمودہ ٹوٹکا بروئے کار لایا جائے۔

ڈیلی پاکستان ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ نے اپنی ایک تحقیق شائع کی ہے کہ روس میں جب کسی کو ٹھنڈ لگتی ہے اور ساتھ بخار کی کیفیت بھی ہوتی ہے، تو وہ دواؤں کی جگہ صدیوں سے رائج ایک روائتی ٹوٹکا آزماتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اہلِ روس اس موقع پر گرم پانی میں خشک سرسوں کو ڈال لیتے ہیں اور پھر جب پاؤں گرم پانی کو برداشت کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں، تو اس میں کچھ دیر کے لئے پاؤں ڈال لیتے ہیں۔

اس عمل کے بعد پانی سے پاؤں نکال کر جرابیں پہن لیتے ہیں اور یوں ٹھنڈ اور بخار کو شکست دے دی جاتی ہے۔