ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اگر مچھلی کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنایا جائے تو اس سے فالج کے خطرے میں کمی واقع ہوتی ہے۔
یہ تحقیق سویڈن کے کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ کے محققین نے کی ہے۔
نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس کے علاوہ اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔