سوات میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ تحصیلِ خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں ٹمبر مافیا نے ایک گھنے جنگل کا صفایا کردیا۔ کیرینگل کے جنگل کمپارٹ نمبر 8 میں دن رات درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔
فیاض ظفر کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/fayaz-zafar/
مقامی لوگوں کے مطابق ٹمبر مافیا نے محکمۂ جنگلات کے اہل کاروں سے مل کر جنگل میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ شروع کیا ہے اور دن رات کٹائی کا عمل جاری ہے۔ اب تک سیکڑوں کی تعداد میں درخت کاٹے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ بہ دستور جاری ہے۔
اس سلسلے میں محکمۂ جنگلات کے ڈویژن فارسٹ آفیسر محمد وسیم سے رابطہ کیا گیا، تو انھوں نے بتایا کہ یہ چھوٹے درخت کاٹے گئے ہیں۔ اس لیے یہ ٹمبر مافیا کی کارروائی نہیں لگتی، بلکہ مقامی لوگوں کی کارروائی لگتی ہے، جن کے خلاف ہم قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔