ریاستِ سوات کی سرکاری زبان بارے ایک ضروری وضاحت

Blogger Fazal Raziq Shahaab

مَیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ پر ایک پوسٹ انگریزی میں پیش کی تھی، جس کا اُردو ترجمہ یہاں ملاحظہ ہو:
ریاستِ سوات کی سرکاری زبان پشتو تھی۔ یہ ایک اٹل حقیقت ہے…… مگر یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ ریاست کی عدالتی زبان پشتو تھی۔ والئی سوات کے تمام فرامین پشتو میں تھے، جن کا اُردو ترجمہ ڈی سی سوات کے پہلے سپرنٹنڈنٹ غلام حبیب صاحب نے کیا تھا اور ’’رواجنامہ سوات‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا تھا۔
فضل رازق شہاب کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/fazal-raziq-shahaab/
ریاست کی عدالتی زبان پشتو ہے۔ ڈی سی سوات کے دفتر کے محافظ خانہ میں تمام ریاستی مشیروں، وزیروں اور خود والئی سوات کے عدالتی احکامات کے الگ الگ رجسٹر اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ فیصلہ جات پشتو میں لکھے گئے ہیں…… مگر بعض محکموں کی دفتری زبان اُردو تھی، جو اُن کے طریقۂ کار یا پروسیجر کے لیے ناگریز تھی۔ اس لیے بعض دستاویزات کو اُردو میں دیکھ کر حیرت کی کوئی بات نہیں، نہ ان کے حقیقی ہونے سے انکار کی گنجایش ہی ہے۔
دیگر متعلقہ مضامین:
سوات میں کسی خان یا پختون کو بادشاہ کیوں نہیں بنوایا گیا؟ 
سوات ہوٹل (تاریخ)  
5 جون، جشنِ سوات اور چند یادیں  
والئی سوات کے پرائیویٹ سیکریٹری پردل خان لالا  
حاجی شیر زادہ (مرحوم)، مینگورہ کے ایک کامیاب تاجر  
جن اداروں کی دفتری زبان اُردو تھی، وہ درجِ ذیل ہیں:
1:۔ محکمۂ تعلیم۔
2:۔ محکمۂ صحت۔
3:۔محکمۂ جنگلات۔
4:۔ محکمۂ خزانہ۔
5:۔ محکمۂ تعمیرات۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے