پی کے 5، پی پی پی کا جے یو آئی امیدوار کا غیر مشروط حمایت کا اعلان

PK 05 Swat

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات نے حلقہ پی کے 5 سوات میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ثناء اللہ خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ پی پی پی کے ورکرز پی کے 5 میں جے یو آئی کے امیدوار ثناء اللہ خان کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے۔
اس اہم اتحاد کا اعلان سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں پی پی پی کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان، پی پی پی اَپر سوات کے صدر شاہی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، رہنما حیدر علی خان و دیگر جب کہ جے یو آئی کی جانب سے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ اور پی کے 5 کے امیدوار ثناء اللہ خان نے شرکت کی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان نے باقاعدہ طور پر جے یو آئی کے امیدوار پی کے 5 (ثناء اللہ) کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے