سوات میں چوروں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ہی رات 17 دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لیا۔
کبل کے علاقہ قلاگے میں پولیس چوکی کے قریب چوروں نے پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر اُنھیں لوٹ لیا۔ قلاگے میں اہلِ علاقہ نے لوٹ مار کے خلاف پولیس چوکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس حوالے سے سوات کی سرگرم سماجی کارکن اور قانون دان نیلم چٹان نے کہا ہے کہ سوات میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔ حکومت اور دیگر ذمے داران سوات کے عوام کو تحفظ فراہم کریں، بصورت دیگر وہ سڑکوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔