سوات یونیورسٹی، ملازمین کی ترقی سرد خانے کی نذر

سوات یونیورسٹی کے خزانچی نے اپنی محکمانہ ترقی تک سوات یونیورسٹی کے تمام ملازمین کی بھی محکمانہ ترقی روک دی۔
فیاض ظفر کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/fayaz-zafar/
سوات یونیورسٹی کے 18 گریڈ کے خزانچی کو وائس چانسلر نے گریڈ 20 کا ڈپٹی رجسٹرار میٹنگ اور گریڈ 20 کا ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ اضافی چارج بھی دیا ہے۔ ساتھ میں اُن پر مزید مہربانی کرکے ایک سرکاری گاڑی اور دوسری وائس چانسلر کی سرکاری ویگو گاڑی بھی دی گئی ہے۔
یونیورسٹی میں ڈھیر سارے ملازمین کی محکمانہ ترقی کا وقت پورا ہوچکا ہے، لیکن وائس چانسلر کے منظورِ نظر خزانچی نے اجلاس بلانے سے انکار کردیا ہے۔
اُنھوں نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں اُن کی ترقی ہونے والی ہے۔ جب تک اُن کی ترقی نہیں ہوتی، تو اُس وقت تک یونیورسٹی میں کسی کو ترقی نہیں دی جائے گی۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کا موقف جاننے کے لیے سوات یونیورسٹی کے پی آر اُو سے رابطہ کیا گیا، تو اُنھوں نے وائس چانسلر سے مشورہ کے بعد بتایا کہ ترقی کا فیصلہ سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد ہوتا ہے اور جب سنڈیکیٹ منظوری دے، تو اُس کے بعد ملازمین کی ترقی کی جائے گی۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے