کینیڈا کی حکومت نے سوات سے تعلق رکھنے والے عمیر خان کو اقوامِ متحدہ جانے والے کنیڈین وفد میں شامل کردیا۔
کینڈا کا وفد جس میں وفاقی وزرا اور اقوامِ متحدہ میں کینڈا کے مستقل مندوب شامل ہیں، 9 روزہ دورے پر اقوام متحدہ جائیں گے، جہاں پر وہ اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کے بارے میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات اور اس پروگرام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
عمیر خان کا تعلق سوات سے ہے لیکن پچھلے دس بارہ سال سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلگری (University of Calgary) سے پولی ٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ خدائی خدمتگار تحریک سے متاثر ہیں۔ خود کو باچا خان بابا کے پیروکار ہونے کے ناتے "عدم تشدد” کا علم بردار کہتے ہیں۔