پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پاک فوج کے جرنیلوں کو دھمکیاں دینے، ملک جلانے اور کارکنوں کو تشدد پر اُکسانے کی پاداش میں سابق ایم این اے اور تحریکِ انصاف سوات کے صدر سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے اور صدر تحریکِ انصاف ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسف زئی، سٹی مئیر مینگورہ شاہد علی خان اور 200 دیگر کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔
فیاض ظفر کی دیگر رپورٹیں پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/fayaz-zafar/
ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو مذکورہ افراد نے سرکٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوکر قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی اور ریاست کے خلاف تقاریر کیں۔
واضح رہے کہ ذکر شدہ تینوں افراد اُس دن سے روپوش ہیں۔ پولیس اور دیگر ایجنسیاں اُن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے