ہم روائتی طور پر جسم کے کسی بھی حصے میں اٹھنے والے درد کے لئے ایلوپیتھک دوائیوں کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں۔ اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ دوائیں اگر ایک نقصان کو پورا کرتی ہیں، تو جسم میں کسی دوسری جگہ ایک اور نقصان کے لئے راہ ہموار کرتی ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ قدرتی اجزا سے علاج کی سبیل نکالی جائے۔

دانتوں کے درد کو رفع کرنے کے لئے ادویہ کے ساتھ ساتھ اسے جڑ سے نکالنا بھی ایک طرح کا علاج ہے، مگر دانت کے درد سے نمٹنے کے لئے ایک عام گھریلو ٹوٹکا یہ استعمال میں لایا جاتا ہے کہ لونگ کے تین دانوں کو دانتوں کے اُس حصہ میں رکھا جاتا ہے، جہاں درد ہوتا ہے۔

اس حوالہ سے گھر میں بڑے بھوڑے اکثر مشورہ دیتے ہیں کہ لونگ کو دانتوں کے متاثرہ حصے میں تب تک رکھا جائے، جب تک درد رفع نہیں ہوجاتا۔