’’سرھانا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا عام طور پر ’’سرہانا‘‘ لکھا جاتا ہے۔
’’نور اللغات‘‘، ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘ اور ’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’سرھانا‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’سر رکھنے کی جگہ‘‘، ’’’سر کی سمت‘‘، ’’بالیں‘‘، ’’تکیہ‘‘ اور ’’پائنتی کی ضد‘‘ کے ہیں۔
’’فرہنگِ تلفظ‘‘ کے مطابق ’’سرہانا‘‘ اور ’’سرھانا‘‘ دونوں طرح کا اِملا صحیح ہے۔
اس طرح ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘، ’’حسن اللغات (جامع)‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘ اور ’’فیروز اللغات (جدید)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’سرہانا‘‘ ہے جب کہ ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘ کے مطابق ’’سرہانا‘‘ اور ’’سرہانہ‘‘ دونوں طرح کا اِملا صحیح ہے۔
اُردو اِملا پر سند کی حیثیت رکھنے والے رشید حسن خان اپنی کتاب ’’اُردو اِملا‘‘ (مطبوعہ ’’زبیر بکس‘‘، اشاعت 2015ء) کے صفحہ نمبر 333 پر رقم کرتے ہیں: ’’اِس لفظ میں ہاے مخلوط لکھی جائے گی: سرھانا، سرھانے، جیسے:
سرھانے میرؔ کے کوئی نہ بولو
ابھی ٹک روتے روتے سوگیا ہے