کیا آپ اپنی زندگی میں کئی سال کا اضافہ چاہتے ہیں؟
اگر ہاں تو اپنی غذا میں سے گوشت اور ڈیری پراڈکٹس جلد از جلد نکال لیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر اپنی زندگی میں کئی سال کا اضافہ چاہتے ہیں، تو اناج، دالوں، سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
یہ تحقیق امریکہ کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے سائنسدانوں نے کی ہے۔
تحقیق کے مطابق اگر پروٹین کو جانوروں کی بجائے اناج، دالوں اور سویا بین سے حاصل کیا جائے، تو اس سے شرحِ اموات میں کمی واقع ہوتی ہے۔