زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کا رونگٹے کھڑے کرنے والا نقصان

ڈان اُردو سروس نے ’’ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے نقصانات‘‘ پر ایک مفصل تحریر چھاپی ہے جس میں سے ایک رونگٹے کھڑے کرنے والا نقصان ذیل میں دیا جاتا ہے:
’’امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مطالعے میں 50 سے 71 سال کے دو لاکھ اکیس ہزار افراد پر تحقیق کی گئی جو ریسرچ کے آغاز پر کسی دایمی بیماری کا شکار نہیں تھے۔ تحقیق کے بعد انسٹی ٹیوٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ زیادہ ٹی وی دیکھنے والے افراد میں کینسر اور دِل کے امراض میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریسرچ میں بتایا گیا کہ ایسے افراد کے ذیابطیس، انفلواینزا، پاکنسنز ڈیزیز اور جگر سے متعلق امراض میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ مطالعے میں پایا گیا کہ جو افراد روزانہ تین، چار گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں…… ان میں کسی بھی بیماری میں مبتلا ہونے کے 15 فی صدزیادہ امکانات ہوتے ہیں…… جب کہ جو افراد سات گھنٹے یا اس سے زاید ٹی وی دیکھتے ہیں…… ان میں یہ امکانات 47 فی صد تک بڑھ جاتے ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے