ثقیل الفاظ یا دینی اصطلاحات سے صرفِ نظر کرتے ہوئے عام زبان میں بیان کیا جائے، تو قرآن مجید کے یہ پانچ حقوق ہر مسلمان پر عاید ہوتے ہیں:
ایک یہ کہ اسے مانے (ایمان و تعظیم)
دوسرے یہ کہ اسے پڑھے (تلاوت و ترتیل)
تیسرے یہ کہ اسے سمجھے (تذکر و تدبر)
چوتھے یہ کہ اس پر عمل کرے (حکم و اِقامت)
اور پانچویں یہ کہ اسے دوسروں تک پہنچائے (تبلیغ و تبیین)
(’’مسلمانوں پر قرآنِ مجید کے حقوق‘‘ از ڈاکٹر اسرار احمد (مرحوم)، شایع کردہ ’’تنظیمِ اسلامی‘‘، صفحہ نمبر 6)