روزہ میں ڈی ہائیڈریشن سے کیسے بچا جائے؟

ڈان اُردو سروس نے روزہ میں ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں جن میں سے ایک ملاحظہ ہو: ’’ہائیڈریشن یا جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھنا روزے کا مشکل ترین حصہ ہے۔ خاص طور پر موسمِ گرما میں، مگر سحری کے وقت خود کو پانی سے بھرلینا بھی کوئی اچھا خیال نہیں۔ اپنے معدے کو پانی کا مشکیزہ یا غبارہ بنالینے کے ایک سے دو نتایج نکلتے ہیں۔ ایک قے کے ذریعے باہر نکل آنا، یا بار بار واش روم کے چکر۔ زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ رات بھر میں اپنے جسم میں پانی کی سطح کو بڑھائیں…… یعنی افطار میں دو گلاس پانی کے ساتھ آغاز کریں اور سونے کے وقت تک ہر گھنٹے میں ایک گلاس پانی پئیں۔ سونے کے وقت تک آپ کو چھے گلاس پانی پی لینا چاہیے جب کہ سحری کے وقت دو گلاس پی کر آپ دن بھر کے لیے 8 گلاس پانی اپنے جسم کا حصہ بنالیں گے، جو عام طور پر کافی ثابت ہوتے ہیں۔ سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک گھومنے سے گریز کریں، تاکہ پسینے کی شکل میں جسم میں نمی کی کمی نہ ہو۔ یاد رکھیں کہ چائے اور کافی جسم کو ڈی ہائیڈریشن کا شکار کرتے ہیں اور یہ آپ کا انتخاب نہیں ہونے چاہئیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے