ڈان اُردو سروس نے حالیہ ایک تحقیق چھاپی ہے جس میں اسٹرابری کی کئی خصوصیات بیان کی ہیں۔ ان میں سے ایک ملاحظہ ہو: ’’دنیا بھر میں امراضِ قلب، اموات کی سب سے عام وجہ ہیں۔ تحقیقی رپورٹس میں بیریز اور دل کی صحت میں بہتری کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔ ہزاروں افراد پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ بیری کھانے کی عادت امراضِ قلب سے موت کا خطرہ کم کرتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بیریز سے فایدہ مند کولیسٹرول ایچ ڈی ایل، بلڈ پریشر اور بلڈ پلیٹلیٹس کی سطح میں بہتری آسکتی ہے۔ اسی طرح اسٹرابیری کھانے سے تکسیدی تناو اور ورم میں کمی، بلڈ لپڈ پروفایل میں بہتری، نقصان دِہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی اور رنگوں کے افعال میں بہتری آسکتی ہے۔‘‘
