زخم بھرنے میں تاخیر بدن میں کس کمی کی طرف اشارہ ہے؟

ڈان اُردو سروس میں حالیہ شائع شدہ ایک تحریر میں ایسی کئی علامات کا ذکر کیا گیا ہے جو جسم میں پروٹین کی کمی کا اشارہ ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک علامت جسم پر لگنے والے زخم کا تاخیر سے بھرنا بھی ہے۔ تحریر کے مطابق ’’پروٹین کی کمی کے شکار افراد کے معمولی زخم اور خراشیں بھرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ یہ جسم کے مناسب مقدار میں ’’کولیگن‘‘ نہ بنانے کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ’’بلڈ کلاٹ‘‘ کے لیے بھی ہمارے جسم کو پروٹینز کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘