سمارٹ وجود کسے پسند نہیں! حالیہ ڈان اُردو سروس نے توند گھلانے کی خاطر چند ٹوٹکے بتائے شائع کیے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے: ’’ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے…… اور جسمانی افعال کو درست رکھنے کے لیے ہمیں کافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم میں پانی کی مناسب مقدار صحت مند ہاضمے کے لیے ضروری ہے…… جس سے صحت مند جسمانی وزن کے حصول اور توند کی چربی کو گھلانے میں مدد ملتی ہے، تو ناشتے سے پہلے ایک یا 2 گلاس پانی پینا کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔‘‘