ڈپریشن، منھ کی صحت پر اثرانداز ہونے والے امراض میں سے ایک

ڈان اُردو سروس کی ایک مفصل تحقیق کے مطابق ڈپریشن کی ایسی کئی علامات ہیں جو صحت پر اثرانداز ہوا کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک ملاحظہ ہو: ’’ڈپریشن منھ کی صحت پر بھی اثرانداز ہونے والا مرض ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ڈپریشن کے نتیجے میں دانتوں کی فرسودگی اور دانت گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ مزاج کی خرابی روزمرہ کے کاموں کو مشکل بنا دیتی ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگ دانتوں کی مناسب صفائی پر دھیان نہیں دے پاتے جس کے باعث وہ دانتوں کے امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔‘‘