ڈان اُردو سروس نے ذہنی تناؤ سے چھٹکارا پانے کے لیے کئی ٹوٹکوں پر مشتمل ایک تحریر شائع کی ہے جس میں سے ایک یہ بھی ہے: ’’ذہنی تناؤ (Depression) کے نتیجے میں اکثر افراد بستر سے اٹھنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے، تاہم جو لوگ کبھی تناؤ کا شکار نہیں ہوتے، وہ اپنا کافی وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق گھر سے باہر کچھ دیر کی چہل قدمی بھی تناؤ میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہے۔‘‘
