ڈان اُردو سروس نے ایک تحقیق چھاپی ہے جس میں حاملہ خواتین کی عام غلط فہمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان میں سے ایک غلط فہمی کچھ یوں ہے: ’’ایسا مانا جاتا ہے کہ دورانِ حمل ماں کو سینے کی جلن کی شکایت کا مطلب یہ ہے کہ بچے کے بہت زیادہ بال ہوں گے اور اس کی تصدیق کے لیے شواہد نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 2006ء کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 28 میں سے 23 خواتین نے سینے میں جلن کی شکایت کی اور ان کے بچوں کے بالوں کی شرح اوسط یا تھوڑی زیادہ تھی، محققین کے خیال میں دورانِ حمل ہارمونز بالوں کی نشوونما اور غذائی نالی کے مسلز کو پرسکون کرتے ہیں اور یہی اس کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔‘‘