افغان جنگ بارے وہ حقائق جن سے عام لوگ آگاہ نہیں

افغان جنگ میں 20 برس کے دوران میں 2 لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک اور 22 کھرب ڈالر سے زائد اخراجات ہوئے۔ مالی اخراجات میں افغانستان اور پاکستان میں ہونے والے آپریشن بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان جنگ میں دو دہائیوں سے جاری جنگ کی جاری کردہ تفصیلی تحقیق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان جنگ میں ہونے والی 2 لاکھ 41 ہزار اموات میں امریکی بھی شامل ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ اموات براہِ راست اس جنگ کی وجہ سے ہوئیں۔ ان میں 71 ہزار 344 عام شہری، 2 ہزار 442 امریکی فوجی اہل کار، 78 ہزار 314 افغان سیکورٹی اہل کار اور 84 ہزار 191 مخالفین کی ہلاکتیں شامل ہیں۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق اس جنگ پر اب تک امریکہ کے 22 کھرب 60 ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے پارڈی سینٹر کے مشترکہ کاسٹ آف وار پروجیکٹ کے مطابق ان مالی اخراجات میں افغانستان اور پاکستان میں ہونے والے آپریشن بھی شامل ہیں۔
(جہانگیر ورلڈ ٹائمز، ماہِ جولائی 2021ء کے صفحہ نمبر 113 سے انتخاب)