روزنامچہ کی مختصر تعریف

روزانہ کے تجربات و مشاہدات کو کسی کاپی میں لکھ لینا ’’روزنامچہ‘‘ کہلاتا ہے۔
روزنامچہ میں تاریخ کا اندراج بھی ہوتا ہے اور روزانہ کے تاثرات اس میں لکھے جاتے ہیں۔ یہ آپ بیتی ہی کی ایک قسم ہے، فرق صرف تاریخ کا ہے۔ اسے شذرہ بھی کہتے ہیں۔ سوانح عمری مرتب کرنے کے لیے روزنامچہ عمدہ مواد ہے۔
(’’منصف خان سحاب‘‘ کی تالیف ’’نگارستان‘‘، ناشر ’’مکتبۂ جمال، لاہور‘‘ کے صفحہ نمبر 360 سے انتخاب)