اقتباس کسے کہتے ہیں؟

اقتباس کے لغوی معنی ہیں روشنی لینا مگر ادب کی اصطلاح میں کسی اور کی تحریر میں سے کوئی منتخب حصہ کسی خاص مقصد کے لیے اپنے کلام میں درج کرنا اقتباس کہلاتا ہے۔
بسا اوقات کوئی مصنف کسی تخلیقی کام میں اپنے افکار و نظریات کی وضاحت کے لیے کسی مستند مصنف کی رائے کو مِن و عن پیش کرتا ہے جسے واوین میں لکھا جاتا ہے۔ اس سے مصنف کا مدعا و مقصد اپنی رائے یا مؤقف کی تائید ہوتا ہے۔
(اصنافِ نظم و نثر از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب‘‘، صفحہ 180 سے انتخاب)