ڈان اردو سروس نے ڈپریشن کے حوالہ سے ایک مفصل تحریر چھاپی ہے، جس میں وہ علامات بیان کی گئی ہیں جن کی وجہ سے ڈپریشن کی نشان دہی ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک علامت معدے کے مخلف مسائل بھی ہے۔ تحریر کے مطابق: ’’سینے میں جلن، قبض، ہیضہ اور قے وغیرہ بھی ڈپریشن سے جڑے ہوئے ہوسکتے ہیں، خاص طور پر یہ امراض ان لوگوں کے لیے زیادہ بدتر ہوجاتے ہیں جو ذہنی بے چینی یا تشویش کے شکار ہوں، ماہرین کے مطابق معدہ انسانی مزاج کی کیفیات کے مطابق ردعمل ظاہر کرتا ہے۔‘‘