بچوں کی بستر پر پیشاب کرنے کی وجوہات

ہر کسی کو بچوں کے بستر پر پیشاب کرنے کی عادت سے کوفت ہوتی ہے۔ اس حوالہ سے ڈان اردو سروس پر حالیہ ایک تفصیلی تحقیق شائع ہوئی ہے جس کے مطابق اس کچھ وجوہات ہیں: ’’اس عادت کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ والدین سب سے پہلے اس کی وجوہات سمجھیں، تاکہ انہیں اسے ٹھیک کرنے میں درست رہنمائی مل سکے۔
٭ بستر پر پیشاب کی وجوہات:
بڑی عمرکے بچوں میں بستر گیلا کرنے کی چند بنیادی وجوہات یہ ہوسکتی ہیں:
٭ گھریلو مسائل جیسے لڑائی، جھگڑے یا سختی وغیرہ جو بچوں کے اعصاب کو کمزور کر دیتے ہیں۔
٭ بچوں کی فطری نمو میں یا خوراک وغیرہ کی وجہ سے کمی رہ جانا جس کی وجہ سے وہ پیشاب کے پریشر پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
٭ اٹینشن ڈیفیسیٹ ایکٹیویٹی ڈس آڈر (Attention-Deficit Disorder) یا عدم ارتکاز کی بیماری کا شکار ہونا۔
٭ بستر گیلا ہونے پر شدید ڈانٹ ڈپٹ سے ذہنی و جذباتی طور پر خوف زدہ ہوجانا۔
ان میں سے کوئی یا ایک سے زائد وجوہات بچوں میں سوتے وقت پیشاب کی عادت تھوڑی بڑی عمر میں بھی لوٹا سکتی ہیں۔‘‘