ناشتا نہ کرنے کا یہ نقصان بھی جان لیجیے

ڈان اُردو سروس پر حالیہ شائع شدہ ایک مفصل تحقیق میں ناشتا نہ کرنے کے نقصانات گنوائے گئے ہیں، جنہیں پڑھ کر ناشتہ نہ کرنے والے اپنی اس عادت کو ترک کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نقصان منھ کی ناگوار بُو کا بھی ہے۔ تحقیق میں رقم ہے: "جو لوگ ناشتا کرنے کے عادی نہیں ہوتے۔ ان میں سانس کی بُو کا امکان دیگر سے دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔ کیوں کہ صبح کے وقت جسم کو غذا سے محروم کرنے کے نتیجے میں سانس کو بدبو دار بنانے والے بیکٹیریا منھ میں موجود رہتا ہے۔”