پُرسکون نیند حاصل کرنے کے لیے یہ عادت چھوڑ دیں

ڈان اُردو سروس نے ایک سٹڈی شائع کی تھی جس میں ایسی عادات کا ذکر کیا گیا تھا جو آپ کی پُرسکون نیند میں خلل ڈالنے کا سبب بنتی ہیں۔ ایسی ہی ایک عادت کا ذکر ذیل کے سطور میں کیا جاتا ہے:
آپ سافٹ ڈرنک کا مزہ لیں، یا گرم چائے کے کپ کی چسکیاں لیں، اس میں کوئی شک نہیں، سونے سے قبل ان مشروبات کا استعمال سونے کے وقت میں مداخلت کا باعث بنتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ان مشروبات میں موجود کیفین نامی جز ہے۔